اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان احمد محمد خلیفہ شہید

10 اگست, 2023 10:16

شیعیت نیوز: مغربی نابلس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان احمد محمد خلیفہ شہید ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی نابلس کے علاقے زواتا میں حملہ کرکے ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان احمد محمد خلیفہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی نابلس کے علاقے زواتا میں حملہ کیا تو فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

علاقے میں اسرائیلی فوج کے اسنائپر نے فلسطینی نوجوان کے سر پر گولی مار کر اسے شہید کر دیا۔

رواں سال میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 224 ہوگئی ہے۔

مغربی کنارے میں بھی سادہ لباس میں ملبوس اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے اغوا کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بدھ کے دن اسرائیلی فوج کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقی سرحدوں پر پانی کی فراہمی کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرلیا ہے، اربعین فاونڈیشن

دوسری جانب ایک اسرائیلی عدالت نے رام اللہ کے قریب واقع گاؤں برقہ میں چند روز قبل ایک فلسطینی نوجوان قصی معطان کو شہید کرنے میں ملوث مجرم کو رہا کردیا۔

ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یروشلم مجسٹریٹ کی عدالت نے آباد کار ’’الیشا یاراد‘‘ کو مشروط طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر جرم کی انجام دہی میں حصہ لینے کا شبہ تھا۔

عدالت نے الیشا کو زیر التوا مقدمے کی سماعت کے لیے گھر میں نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا، جہاں تک دوسرے آباد کار کا تعلق ہے، اسے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، کیونکہ شبہ ہے کہ اس نے متان کو گولی ماری تھی۔

یہ قابل ذکر ہے کہ آباد کار الیشا ’’یہودی پاور‘‘ پارٹی کے کنیسیٹ میں ایک رکن کا ترجمان تھا، جس کی قیادت وزیر قومی سلامتی اتمار بین گویر کر رہے ہیں۔

9:34 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔