ایران

مشرقی سرحدوں پر پانی کی فراہمی کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرلیا ہے، اربعین فاونڈیشن

شیعیت نیوز: اربعین فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے مطابق پاکستان سے آنے والے زائرین کی بہتر خدمت رسانی کے لئے پانی کی فراہمی کے سلسلے تمام بنیادی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اربعین فاونڈیشن کے ابتدائی اجلاس میں سیکریٹری جنرل محمد رضا لکزائی نے کہا کہ پاکستان سے زائرین دو سرحدی بارڈر کے ذریعے ایران میں داخل ہوں گے۔ ریمدان اور میرجاوہ پر پانی کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اس حوالے سے کچھ اقدامات شروع کئے تھے اس سال اس منصوبے کا نامکمل حصہ پورا کیا جائے گا۔

لکزائی نے ریمدان بارڈر پر پانی کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تین راستوں سے پانی فراہم کیا جاررہا ہے اس کے علاوہ پانی کو میٹھا بنانے کا سسٹم بھی نصب کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے سپرسونک کروز میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی

اربعین فاونڈیشن کے سیکریٹری جنرل نے مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے زائرین کے لئے بہتر خدمت رسانی کی امید ظاہر کی۔ اس حوالے سے ریمدان بارڈر پر 11 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخائر ختم ہونے کی صورت میں ہنگامی طور پر ٹینکر کے ذریعے اضافی پانی منگوایا جائے گا۔

دوسری جانب شیراز میں مقیم افغان مہاجرین کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج اور مجلس منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ فارس کے مرکزی شہر شیراز میں مقیم افغان مہاجرین کی جانب سے یورپ میں قرآن کریم کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک مجلس عزا منعقد ہوئی۔

یہ مجلس حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے فرزند امامزادہ احمد شاہچراغ کے مزار میں واقع امام خمینی ہال میں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button