ایران نے بڑی سطح کی ڈیٹرنس پاور حاصل کر لی ہے، عبرانی ذرائع ابلاغ کا اعتراف

09 اگست, 2023 08:18

شیعیت نیوز: ایران کی مزاحمتی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے زور دیا کہ غاصب صیہونی فوج ایک غیر معمولی داخلی شکست و ریخت کا شکار ہوئی ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اپنی میڈیا رپورٹس میں اعتراف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی نام نہاد قومی سلامتی اس وقت بری صور تحال سے دوچار ہے۔

صہیونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق ایران ’’ایٹمی بم‘‘ حاصل کیے بغیر جوہری ڈیٹرنس کی طاقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ان ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ عدالتی اصلاحات بل کی منظوری غاصب صہیونی فوج میں غیر معمولی اندرونی انتشار کا باعث بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیو ورلڈ آرڈر کا مطلب مغرب کی بالادستی کا خاتمہ ہے، بولیویائی وزیر خارجہ

موجودہ حالات میں صیہونی فوج کی دفاعی کمزوری اور مقبوضہ علاقوں میں سیاسی بحران کی شدت کے سبب فوج کے کمانڈروں نے حکومت کی کابینہ کے سکیورٹی اجلاس کے دوران موجودہ حساس صورت حال کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے۔

ادھر لبنان میں حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف تل ابیب کی کوئی بھی چھوٹی سی کارروائی شمالی محاذ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

صیہونی فوجی کمانڈروں نے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ شمالی سرحدوں پر جنگ کا آغاز دوسرے علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

نیز عبرانی ویب سائٹ واللا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے سابق سربراہوں میں سے 19 نے فوجی تعزیرات کے قانون کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ قانون اسرائیل کے سابق فوجیوں کو بے نقاب کر سکتا ہے۔

صیہونی حکومت کی جاسوسی سروس کے سابق سربراہ ’’تامیر باردو‘‘ نے اس سے قبل کہا تھا کہ انتہائی دائیں بازو کی کابینہ میں موجود جماعتوں کے درمیان اتحاد کے معاہدوں پر دستخط کے بعد عین اسی وقت جب عدالتی اصلاحات کا بل پیش کیا گیا وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ اسرائیل نابودی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور اس وقت خاتمے کے قریب ہے۔

5:04 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔