علامہ شبیر میثمی کی زیر قیادت شیعہ علماءکونسل کا وفد وزیر داخلہ راناثناءاللہ کے ہمراہ نجف اشرف پہنچ گیا
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا مجیر محمد میثمی سمیت وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، عراق میں موجود پاکستانی سفیر مسٹر احمد امجد سرزمین نجف عراق پہنچ گئے۔
کربلا و نجف کے گورنر نے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا، وفد "حرم امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام” میں حاضری بھی دیگا۔جبکہ اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔







