اسلام آباد، بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات
شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں گذشتہ شب اسلام آباد پہنچنے والے حسین امیر عبداللہیان نے آج پہلے پہر پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی ویزہ فیس کی معافی فقط اربعین کے موقع کیلئے ہے، علامہ محمد حسین اکبر
رپورٹ کے مطابق اس دوران ایرانی وزير خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد پر دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر پودا بھی لگایا۔
حسین امیر عبداللہیان اور بلاول بھٹو زرداری نے باہمی مشاورت کے بعد مشترکہ ظہرانے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا جائے گا۔







