دنیا

ایرانی ڈرون طیارے کہیں بھی استعمال ہونے کی مذمت ہونی چاہیے، لنڈا تھامس گرینفیلڈ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب لنڈا تھامس گرینفیلڈ نے ایک بار پھر جنگ یوکرین میں ایرانی ڈرون طیارے استعمال کئے جانے کے امریکی دعوے کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب لنڈا تھامس گرینفیلڈ نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ یوکرین میں ایرانی ڈرون طیاروں کے استعمال اور ایرانی ڈرون طیارے لاطینی امریکہ منتقل کئے جانے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں واشنگٹن کے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون طیارے کہیں بھی استعمال ہونے کی مذمت ہونی چاہیے کیونکہ اس سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

البتہ ایران کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک اپنی غلط توجیہ کی بنا پر قرارداداد 2231 اور جنگ یوکرین میں ڈرون طیاروں کے استعمال کے بارے میں خود ساختہ تعلق پیدا کرنے کی گمراہ کوشش کر رہے ہیں۔

اس لئے کہ قرارداد 2231 میں نہ تو ہتھیاروں کی سپلائی پر کوئی پابندی عائد ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کو اس سلسلے میں تحقیقات کےلئے کوئی دستورالعمل سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ، ہریانہ فسادات میں امام مسجد شہید، 5 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں مغرب کافی عرصے سے جب سے جنگ یوکرین نے شدت اختیار کی ہے ایران کے خلاف اس جنگ میں ایرانی ڈرون طیاروں کے استعمال کا ایسا دعوی کرتا آیا ہے کہ جس کی ایران نے ہمیشہ سختی سے مذمت اور تردید کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے باجوڑ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے دہشت گردوں، ان کے پشت پناہوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دیگر ممالک پر بھی پاکستان سے تعاون پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین نے جے یو آئی کے باجوڑ جلسے میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button