دنیا

ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد

شیعیت نیوز: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس سلسلے میں سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

فرد جرم عائد کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی قوم تنزلی کا شکار ہے۔

دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا ہے کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سویڈن اور ڈنمارک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، مصر کے شیخ الازہر

قبل ازیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ آج ان پر جعلی فرد جرم عائد کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اکسایا گیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کے لیے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر چڑھائی کا کہا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا ہے کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے حامیوں کو جھوٹ کی بنیاد پر کیپیٹل ہل پر حملے کےلئے اکسایا گیا تھا، صدر بائیڈن کی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کےلئے کیپیٹل ہل پر چڑھائی کی گئی۔

کچھ روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری کیپیٹل ہل حملہ کیس میں شامل تفتیش اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button