دنیا

سویڈن میں دوبارہ قرآن سوزی ، پارلیمنٹ کے سامنے قرآن نذر آتش

شیعیت نیوز: دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود سویڈن میں قرآن سوزی کا سلسلہ نہ رک سکا، آج سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن نذر آتش کیا گیا۔

عالمی میڈیا نے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر سویڈن میں آج سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن نذر آتش کیا گیا۔ جب او آئی سی کا ہنگامی ورچوئل اجلاس ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ماسکو پر حملے کی صورت میں ایٹمی اسلحہ استعمال کریں گے، روس

مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود سلوان مومیکا کے ساتھی سلوان نجم نے قرآن سوزی کرنے کا اجازت نامہ حاصل کر لیا تھا۔

سلوان مومیکا کا کہنا ہے کہ اس بار سلوان نجم کی باری ہے، ہم اس وقت تک قرآن جلاتے رہیں گے جب تک کہ سویڈن میں قرآن پر پابندی نہ لگا دی جائے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت اطلاعات نے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کا مرتکب ہونے والے ملعون سیلون مومیکا اور صہیونی حکومت کے درمیان خفیہ روابط کے بارے میں معلومات شائع کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصر اللہ بہت ہوشیار ہے،اسے کسی بھی طرح کم نہ سمجھیں، جنرل اسرائیل زیو

ایرانی وزیر خارجہ ناصر کنعانی نے بھی کچھ دن پہلے سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں سویڈش سفیر فعالیت انجام نہیں دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سویڈن کی حکومت کو ایران کے مزکورہ فیصلے سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کے بعد اسلامی ممالک نے اچھا ردعمل دکھایا ہے۔ اس سلسلے میں وزراء خارجہ سے مسلسل رابطہ ہے تاکہ مشترکہ اقدام کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button