دنیا

ماسکو پر حملے کی صورت میں ایٹمی اسلحہ استعمال کریں گے، روس

شیعیت نیوز: روسی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ نے نیٹو کی جانب سے روسی سرزمین پر حملے سے خبردار کیا ہے کہ روس ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔

خبررساں ادارے تاس نے کہا ہے کہ روس کی سیکورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدودف نے روس پر حملے کی صورت میں نیٹو کو خبر دار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر نیٹو کی حمایت سے روسی سرزمین پر حملہ کرکے قبضہ کرے تو روس ایٹمی اسلحہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔

میدودف نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اگر نیٹو روسی سرزمین پر کسی حملے کی حمایت کرے تو ہم روسی قوانین کے تحت ایٹمی اسلحہ استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت میں ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا اسی لئے دشمن ہماری کامیابی کے لئے دعا کرے۔ اس صورت میں عالمی سطح پر ایٹمی جنگ کا خطرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاعی مشقوں کے دوران چار آسٹریلوی فوجی ہلاک

دوسری جانب روس کے صدر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روس نیٹو کے ساتھ فوجی جھڑپ سمیت ہر سناریو کیلئے تیار ہے لیکن کوئی بھی ایسا نہیں چاہتا۔

روس کے صدرولادیمیر پوتین نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ہمیشہ ہر سناریو کیلئے تیار ہیں لیکن کوئی بھی ایسی کشیدگی اورجھڑپ نہیں چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مرتبہ امریکی فریق کے کہنے پر فوجی تصادم کو روکنے کیلئے ایک خصوصی میکنزم قائم کیا تھا اور اس سلسلے میں ہمارے خاص شعبوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کیا اور ان کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ ہر بحرانی صورت حال کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں۔

روس کے صدرولادیمیر پوتین نے مزید کہا کہ ان باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی فوجی تصادم نہیں چاہتا لیکن اگر کوئی چاہتا ہو تو بھی ہم نہیں چاہتے تاہم ہم مقابلہ کرنے کی آمادگی رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button