دنیا

پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی

شیعیت نیوز: ایران اور برصغیر پاک و ہند سمیت پوری دنیا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ایران میں آج نو محرم الحرام ہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مناسبت سے مشہد مقدس، قم اور دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں مجالس اور نو محرم کے مخصوص جلوس ہائے عزا نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت میں آج آٹھ محرم کے مخصوص ماتمی دستے اور جلوس برآمد ہو رہے ہیں ۔

کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ، اور پشاور سمیت پاکستان کے تقریبا سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں آٹھ محرم کے مخصوص ماتمی جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ادھر ممبئی، حیدرآباد، بنگلور، دہلی، لکھنؤ، پٹنہ اور کولکتہ سمیت بھارت کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے بھی آٹھ محرم کے مخصوص جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔

بھارت کے مختلف شہروں میں آٹھ محرم کے ماتمی جلوسوں میں بہت بڑی تعداد میں غیر مسلم عزادار بھی شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کربلائے معلی میں عزاداروں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

دوسری جانب قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شب عاشور کو عزاداران حسینی ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھاکر کلام مجید کی تلاوت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، یورپ میں قرآن مجید کی شان میں گستاخی کے بعد ایران اور دنیا بھر کے ممالک میں ماتمی انجمنوں اور قرآنی اداروں کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

ملک کے مختلف شہروں میں ماتمی انجمنوں کے تحت شب عاشور کی مجلسوں میں سورہ مسد کی تلاوت کی جائے گی۔

قرآن کریم کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لئے عالمی سطح پر قرآنی اداروں کی جانب سے سورہ مسد کی تلاوت کی جائے گی۔

اس کمپئن میں شرکت کے خواہشمند حضرات اپنے مراسلات اور اس سے مربوط مواد ہمیں ارسال کرسکتے ہیں۔

’’انٹرنیشنل لبیک یا قرآن‘‘ کمپین میں شرکت کر کے قرآن مجید کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button