کربلائے معلی میں عزاداروں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

شیعیت نیوز: پوری دنیا سے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کرنے کیلئے زائرین کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں۔
کربلائے معلی سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہم السلام کے روضہ ھای مبارک، بین الحرمین اور اطراف کی سڑکیں ماتمی دستوں، زائرین اور عزاداروں سے مملو ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے بہت بڑی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچے ہیں جن میں ہندوستان اور پاکستان کے ہزاروں زائرین بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ کی طرف یہودیوں کے بڑھتے ناپاک ہاتھ روکے جائیں، الشیخ عکرمہ صبری
دوسری جانب بغداد میں امریکی سفارت خانے میں خطرے کے سائرن کی گونج سنائی دی ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکہ کا سفارت خانہ نما فوجی اڈہ خطرے کے سائرن کی آواز سے گونج اٹھا۔
امریکہ کے اس بظاہر سفارتی اڈے میں دسیوں فوجی اور بڑی مقدار میں جنگی ساز و سامان موجود ہے۔
ابھی تک سائرن بجنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
بغداد میں امریکہ کا سفارت خانہ 2020 کے بعد سے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔