سعودی عرب

سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ، تمام اہلکار جاں بحق

شیعیت نیوز: سعودی رائل ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ ایف-15 خمیس مشیط کے کنگ خالد ایئر بیس پر معمول کی تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس دوران نامعلوم وجوہات کے باعث زمین بوس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ قرآن کریم کی بے حرمتی پر دو ٹوک موقف اختیار کرے، سید عمار حکیم

سعودی وزارت دفاع ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ طیارے میں موجود تمام افراد اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ لڑاکا طیارے میں کتنے افراد موجود تھے اور نہ ہی ان کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ این ای ڈی میں یوم حسینؑ ، علامہ ذکی باقری اور علامہ عقیل الغروی و دیگر کا خطاب

جنرل ترکی المالکی کے بیان کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق طیارے کی تباہی کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button