کوئٹہ، جلوسوں عزا کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات، ڈبل سواری پر پابندی
شیعیت نیوز: محرم الحرام کے دوران کوئٹہ میں سکیورٹی کیلئے فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت کوئٹہ شہر میں فوج تعینات کیا جائے۔ محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا آغاز، علامہ ساجد نقوی کا علماء خطباء واعظین بانیان مجالس و عزاداران کے نام پیغام
پولیس کے ساتھ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ، نو اور دس محرم کے جلوسوں میں فوج تعینات کیا جائے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزارت داخلہ نے آٹھ، نو اور دس محرم کو امن و امان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔







