معروف خطیب اہل بیت اور ہادی ٹی وی کے مشہور میزبان علامہ سید سفیر سجاد شیرازی مجلس عزا سے خطاب کیلئے جاتےہوئے حادثےمیں شہید
شیعیت نیوز: معروف عالم دین ،جوان خطیب اہل بیت ، جامعتہ الکوثر اسلام آباد کے استاد، ہادی ٹی وی کے مشہور میزبان علامہ سید سفیر سجاد شیرازی نجفی صاحب کی گاڑی کو تلہ گنگ کے قریب پھلاڑی کے مقام پر شدید حادثہ پیش آیا ہے جس میں مولاناسفیر سجاد شیرازی صاحب اپنے ڈرائیور اور ہمراہ ساتھیوں سمیت اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔ سیدزادہ اپنے جد مظلوم کر بلا کی مجلس عزا پڑھنے کے لیے چکڑالہ جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا مقدس مہینہ کربلاء میں برپا ہونے والے معرکہ حق و باطل کی یاد تازہ کرتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
ذرائع کے مطابق علامہ سید سفیرسجاد شیرازی کی کرولا کار سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی، تیز رفتاری کےسبب کار کے سامنے کا حصہ شدید انداز میں تباہ ہوا اور کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے۔
یقیناً اللہ نے سید بزرگوار کو شہادت کی موت سے نوازا ہے، اللہ تعالیٰ ان سب کی مغفرت فرمائے اور انہیں شہدائے کربلا و سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔







