دنیا

خلیج فارس میں تجارتی کشتیوں کی حفاظت کےلئے ایف 16 جنگی طیارے بھیجنے کا امریکی دعویٰ

شیعیت نیوز: امریکہ نے دعویٰ کیا ہے وہ آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں تجارتی کشتیوں کی نگرانی اور حفاظت کےلئے علاقے میں ایف 16جنگی طیارے بھیجے گا-

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ایک افسر نے شیخی بھگارتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنے والے چند دنوں میں خلیج فارس میں ایف 16 طیارے بھیجے گا اور یہ طیارے آبنائے ھرمز اور خلیج فارس میں تجارتی کشتیوں کی حفاظت اور اایران کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی اعلی فوجی اہلکار نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین کے اندر ایران کی حمایت کی وجہ سے، شام میں حزب اللہ کی مدد کر رہا ہے جب کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس بریگیڈ اور شامی فوج کے ساتھ بھی ہم آہنگی کے ساتھ شام میں امریکی فوج کے انخلاء کےلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے سے شام میں امریکی اور روسی افواج کے درمیان تناؤ میں اس وقت شدت آئی تھی جب ایک روسی طیارے نے امریکی جاسوس طیارے کے اوپر اپنا ایندھن گرا کر اسے نقصان پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن جنگ بندی میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ ہے،عبدالوہاب یحیی المحبشی

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت میں توانائی کے وزیر نے کہا ہے کہ صیہونی فوج کے مختلف یونٹوں سے فوجیوں کے اخراج اور قانونی اصلاحات کے بل کی منظوری پر اعتراض سے جنگ کا خطرہ نزدیک ہوتا جا رہا ہے۔

صیہونی ریاست کے وزیر توانائی یسرائیل کاتس نے کہاہے کہ صیہونی فوج کے پائلٹوں کا اپنی ذمہ داریوں سے فرار اور انکار سے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کو مقبوضہ سرزمین پر حملے کی ترغیب مل رہی ہے۔

کاتس نے مزید کہا کہ اس نافرمانی کی وجہ سے حزب اللہ لبنان اور صیہونی دشمن سوچنے لگے ہیں کہ ان کے حملے کی صورت میں غاصب ریاست ان کا مقابلہ کرنے کی اہل نہیں ہوگی اور یہ ایک خطرناک سوچ ہے جس سے جنگ کا خطرہ نزدیک سے نزدیک تر ہوتا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بنیامین نیتن یاھو کی حکومت کی جانب سے قانونی اصلاحات کے قانون کی منظوری پر صیہونی فوج میں وسیع پیمانے پر اعتراضات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس سے کئی ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور صیہونی فوج سے نافرمانی کرنے والے فوجیوں کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button