گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 9 ماہ کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کردی
شیعیت نیوز: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی اب تک کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کردی۔ کامران خان ٹیسوری نے 9 ماہ کی تنخواہ کے مساوی رقم کا چیک جے ڈی سی کے روح رواں ظفر عباس کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم کو جے ڈی سی عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرے۔
یہ بھی پڑھیں: عاشورہ کے سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، آئی جی بلوچستان
ظفر عباس نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گورنر بننے سے پہلے بھی کامران خان ٹیسوری ہر مشکل گھڑی میں مدد کرتے رہے ہیں جبکہ ان کا یہ منفرد اقدام بھی انتہائی قابل ستائش ہے ۔







