حزب الله نے جنوبی لبنان میں ایک صیہونی ڈرون مار گرایا
شیعیت نیوز: روسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حزب الله نے جنوبی لبنان میں یارین قصبے پر پرواز کرنے والے ایک صیہونی ڈرون کو مار گرایا ہے۔
حزب الله نے اس وقت صیہونی ڈرون مار گرایا جب اسرائیلی فوج نے یارین کے نزدیک جنگلی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 لبنانی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔ البتہ کسی بھی مقاومتی ذرائع نے ابھی تک حزب الله کے ارکان کے زخمی ہونے کی خبر نہیں دی۔
کل دوپہر کے وقت ایک عبرانی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ لبنانی بارڈر پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 3 لبنانی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایک صیہونی ڈرون نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنانی سرحد پر موجود البستان کے علاقے میں حزب الله کی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے تین سرحدی محافظوں کو زخمی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جناب سیدہ فاطمہ زہراؑ کے گستاخ ملعون آصف اشرف جلالی کی گاڑی سے شراب برآمد
موصولہ رپورٹس کے مطابق، صیہونی قابضین نے حزب الله کے ارکان کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ یارین گاؤں کے قریب ایک چیک پوسٹ بنا رہے تھے۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی گونج سنائی دی۔ جس کے بعد اسرائیل نے ایک بڑی تعداد میں اپنے فوجیوں کو بارڈر پر تعینات کر دیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون وسیع طور پر لبنان کے بارڈر ایریا پر پرواز کر رہے ہیں۔
قبل ازیں ایک صیہونی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ حزب الله کے ارکان نے اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر صیہونی بارڈر کے نزدیک المطلہ کے علاقے میں اشتعال انگیزی پھیلائی۔
اُدھر المنار کے رپورٹر علی شعیب نے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبر دی کہ دشمن نے سرحدی علاقے میں آتش بازی میں مصروف نوجوانوں کی جانب آگ لگانے والے دستی بم پھینکے۔







