دنیا

تین براعظموں میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے

شیعیت نیوز: تین براعظموں آسٹریلیا، یورپ اور امریکہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے تین براعظموں میں لوگوں نے فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی معاہدے کی موجودہ صورتحال کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے، چینی ترجمان وانگ ون بین

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ساحلی شہر سڈنی میں صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جنین میں فلسطینی عوام پر وحشیانہ حملوں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج کے شرکاء نے غاصب صہیونی فورسز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یورپ میں بھی صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شرکاء نے جنین میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی کاروائیوں پر غاصب فورسز کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : اردنی باشندوں کا فلسطینی مزاحمت اور جنین کی فتح کی حمایت میں ملین مارچ

امریکہ میں بھی مختلف ریاستوں میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ نیویارک اور نیوجرسی سمیت دیگر ریاستوں میں عوام کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور صہیونی حکومت کی مذمت کی۔

ریلی کے شرکاء نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button