مشرق وسطی

اردنی باشندوں کا فلسطینی مزاحمت اور جنین کی فتح کی حمایت میں ملین مارچ

شیعیت نیوز: ہزاروں اردنی باشندوں نے کل جمعہ کی سہ پہر الحسینی مسجد کے سامنے اسلامی تحریک کی دعوت پر ایک عوامی  مارچ میں شرکت کی۔

شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت، فلسطینی مزاحمت کی تائید اور جنین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔

عمان میں نکالےجانے والے اس جلوس میں  اردنی باشندوں نے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف ننگی جارحیت کے خلاف بھی شدید نعرےبازی کی۔

مظاہرین اور مقررین نے غرب اردن کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی مذمت اور فلسطینیوں کی طرف سے قابض فوج کےخلاف ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے پر مزاحمتی قوتوں اور عوام کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے جنین اور تمام فلسطینی شہروں کے خلاف جارحیت میں شہید ہونے والے صالح شہداء کے خون پر اپنے فخر اور وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا خون قابض صیہونی ریاست کے لیے لعنت ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ مکرمہ، ’’فلسطین، جہان اسلام اور نیو ورلڈ آرڈر‘‘ کانفرنس

اسلامی تحریک کے رہنما محمد قطیشات نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ’’ فلسطینی کاز نازک اور خطرناک لمحات میں جی رہا ہے جو صہیونی دشمن کی طرف سے یہودیت، آباد کاری، زمینوں کی چوری اور فلسطینی عوام کی بے گھری کے ذریعے مسلط ہے۔ ‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’فلسطینی عوام، ان کے مقدسات اور ان کی مزاحمت، آج فلسطینی مزاحمتی بریگیڈز کے ذریعے صہیونی دشمن کے ساتھ کھلے عام محاذ آرائی میں کھڑے ہیں۔‘‘

انہوں نے عرب اور اسلامی قوم پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی لڑائی میں کھڑے رہیں، کیوں کہ صہیونی دشمن جنین کیمپ کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔

دیگر مقررین نے بھی فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اردن سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرے۔

مقررین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام پر زورد یا کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button