سعودی عرب

مکہ مکرمہ، ’’فلسطین، جہان اسلام اور نیو ورلڈ آرڈر‘‘ کانفرنس

شیعیت نیوز: ’’فلسطین، جہان اسلام اور نیو ورلڈ آرڈر‘‘ کے عنوان سے مکہ مکرمہ میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں اسلامی دنیا کے دانشور حضرات نے شرکت کی۔

فلسطین، جہان اسلام اور نیو ورلڈ آرڈر کانفرنس میں ایران کی نمائندگی وزارت حج و زیارات میں رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں الجزائر کی غیر مستقل رکنیت کیلئے ایران کی کوششوں کو سراہتے ہیں، عطاف

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالفتاح نواب نے کہا کہ فلسطین ہر مذہب اور عقیدے میں ہمدردی و اتحاد کا مرکز ہے۔ جہان اسلام کا عظیم ہدف صیہونی پنجوں سے قدس کی آزادی و ملت فلسطین کی رہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نیو ورلڈ آرڈر کا محور مظلوموں کو سمجھتے ہیں۔ امام راحل (رہ) قرآن کی آیات پر توکل رکھتے ہوئے اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ مستضعفین ایک دن دنیا کے متکبر لوگوں پر ضرور فتح حاصل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button