اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں پچھلے چند گھنٹوں میں 142 جوابی کارروائیاں

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں مزاحمت کی قابض صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

المسیرہ نے خبر دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی مغربی کنارے پر جارحیت جاری ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح صیہونی فوج نے جنین کے شہر سیلا پر حملے کے بعد نابلس پر بھی چڑھائی کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

ادھر فلسطینی اسپتال کے ذرائع نے اعلان کیا کہ ایمرجنسی ٹیموں نے 22 زخمیوں کا علاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے تک جہاد اور مزاحمت جاری رہے گی

ادھر شماریات کے فلسطینی مرکز”معطی” نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے جس کے دوران ایک فوجی ہلاک اور آٹھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس سینٹر نے مغربی کنارے اور قدس میں غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی 142 کارروائیوں کی اطلاع دی ہے جن میں جنین کی جھڑپیں، 16 بم دھماکے اور غاصب صیہونی آباد کاروں کے ساتھ تصادم اوران کی گاڑیوں پر جوابی حملے شامل ہیں۔

دوسری جانب جنین شہر کے باہر فلسطینی جوانوں نے پانچ شوٹنگ آپریشنز کے ساتھ جارح صہیونی فوجیوں پر آتش گیر مواد بھی پھینکا۔ قصد کے پرانے حصے میں پتھراؤ سے پانچ غاصب صیہونی آباد کار زخمی ہو گئے اور رام اللہ میں البیرہ کے قریب بیت ال میں صیہونی فوجیوں پر بم پھینکا گیا۔ یوں مغربی کنارے میں 58 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اور جنین کی حمایت میں ریلی بھی نکالی گئی ہے۔

مسجد اقصی پر صیہونیوں نے پھر سے ہلہ بول دیا

جمعرات کی صبح درجنوں غاصب صیہونی آباد کاروں نے صیہونی فوج کی حمایت سے مسجد الاقصی پر ہلہ بول دیا اورالمغاربہ گیٹ سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسجد کے مشرقی حصے میں تلمودی رسم ادا کی۔ جب کہ اس دوران قابض اسرائیلی فوج نے آبادکاروں کو روکنے کی بجائے الٹا فلسطینی نمازیوں کے راستے میں روکاٹیں کھڑی کر دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button