دنیا

جنین میں فوجی کارروائی شکست سے دوچار ہوگئی، صہیونی ذرائع ابلاغ کا اعتراف

شیعیت نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز شاباک کو مطلوب افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوئی ہیں۔ ان کاروائیوں کے نتیجے میں صہیونی آباد کاروں کو سیکورٹی ملی اور نہ مغربی کنارے کے حالات بدل گئے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار ہارٹز نے بدھ کی ایڈیشن میں لکھا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین پر صہیونی حکومت کی فوجی کارروائی اپنے اہداف کے حصول میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اخبار کہ نے تاکید کی ہے ان کاراوئیوں کے نتیجے میں نہ صہیونی آباد کاروں کو سکون ملا ہے اور نہ مغربی کنارے کے حالات میں کوئی تبدلی آئی ہے۔

دوسرے اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ صہیونی خفیہ ایجنسی شاباک کی فہرست میں موجود مطلوبہ افراد میں صرف 30 کو پکڑنے میں صہیونی فوج کامیاب ہوسکی ہے۔ اس سے پہلے صہیونی فورسز جنین میں انفراسٹرکچر اور کو نقصان پہنچانے اور مقاومتی تنظیموں کے اراکین کو گرفتار کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس، آزادی بیان کے دعویداروں کا سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ

ادھر عبرانی زبان کے دوسرے اخبار یدیعوت آحارنوت نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج جنین میں شاباک کو مطلوب افراد کی طویل فہرست میں سے صرف 30 افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائی میں دو دنوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 140 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 30 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ میں صہیونی دہشت گرد فورسز کے ہاتھوں جنین میں ہونے والے نقصانات اور جارح افواج کی عقب نشینی کی تصاویر منتشر ہورہی ہیں۔ صہیونیوں نے اب تک ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

جنین پر دو روزہ حملے کے بعد جو پیر کی صبح شروع ہوا اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کا مقصد جنین میں مزاحمت کو ختم کرنا تھا، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہم نے 300 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 12 مسلح تھے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب حملے سے قبل کہا گیا تھا کہ جنین میں 300 سے زائد مسلح افراد موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button