مقبوضہ فلسطین

مقاومت کا جنین کے ساتھ اظہار یکجہتی، غزہ سے صیہونی بستیوں پر میزائلوں کی بارش

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فورسز کی جنین سے رسواکن پسپائی کے بعد غزہ سے فلسطینی مقاومت نے بدھ کی صبح صہیونی بستیوں پر میزائلوں کی بارش کردی۔

رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے جنین سے قابض صیہونی فوج کی شرمناک پسپائی اور جنین میں مزاحمتی گروہوں کا مقابلہ کرنے میں ناکامی کے بعد غزہ کی پٹی سے صیہونی بستیوں پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔

شہاب ویب سائٹ نے عبرانی زبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ، عسقلان، آیویم، نیرام اور سدیروت سے متصل صہیونی بستیوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم نے 7جولائی بروز جمعہ ملک گیر یوم حرمت قرآن حکیم منانے کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق مزاحمت کے میزائلوں کو روکنے کے لیے غاصب رجیم کا آئرن ڈوم سسٹم کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عبرانی نیوز سائٹ ’’مفزک رام‘‘ نے خبر دی ہے کہ غزہ سے سدیروت شہر کی طرف راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا کہ 5 راکٹ غزہ سے قریبی صہیونی بستیوں کی طرف داغے گئے جن میں سدیروت کی بستی بھی شامل ہے۔

فلسطینی سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی خبروں اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزاحمت کی طرف سے راکٹ داغے جانے کے بعد یہودی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف فرار کر گئے ہیں۔

اس بارے میں فرانس 24 ویب سائٹ نے معاریو عبرانی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ صہیونی دفاعی تجزیہ کاروں نے جارح اسرائیلی فورسز کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنین میں وہ مزید جارحیت جاری رکھتی تو غزہ کی مزاحمت کی طرف سے جوابی کاروائی کے طور پر شدید میزائل حملے شروع ہوجاتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button