دنیا

امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے منشیات (کوکین) برآمد

شیعیت نیوز: غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس سے گزشتہ اتوار کو ملنے والا سفید پاؤڈر منشیات (کوکین) تھی۔

رپورٹس کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹس کو سفید پاؤڈر اتوار کو ویسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:45 پر ملا تھا جہاں عام لوگوں کی رسائی بھی ہوتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد ایمرجنسی سروسز کے اہلکار بھی سفید پاؤڈر کو ٹیسٹ کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق پاؤڈر کے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد پتا چلا کہ یہ منشیات (کوکین) تھی۔

یہ بھئ پڑھیں : خلیج فارس میں ایرانی مسافروں کی جائے شہادت پر پھولوں کا نذرانہ

دوسری جانب امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 نوجوان بھی شامل ہیں ۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دنیا کی تقریبا پانچ فیصد آبادی کے حامل ملک امریکہ میں اکتیس فیصد اسلحہ موجود ہے جبکہ امریکہ میں اسلحے کے استعمال کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔

امریکہ میں ہر سو افراد کے پاس ایک سو بیس ہتھیار موجود ہیں۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ امریکہ دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچ فیصد ہے لیکن دنیا میں ہتھیاروں سے اجتماعی قتل کے مرتکب افراد میں سے تقریباً اکتیس فیصد کا تعلق امریکہ سے ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر عام ہے اور وہاں آئے دن فائرنگ کے واقعات میں لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ امریکہ میں اسلحے کی مضبوط لابی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کا قانون بنانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button