سعودی عرب

سعودی عرب نے سوئیڈن کے سفیر کو طلب کرلیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سٹاک ہوم میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے سوئیڈن کے سفیر کو اس گھناؤنے فعل پر اپنے شدید اعتراضات سے آگاہ کیا ہے۔

ریاض نے سوئیڈن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام اقدامات کو روکے جو رواداری، اعتدال پسندی، انتہاء پسندی کو مسترد کرنے اور لوگوں و ممالک کے درمیان باہمی احترام کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : دو طرفہ تعلقات اور ماسکو کا دورہ، عراقی صدر شیعہ السوڈانی کی روسی سفیر سے ملاقات

واضح رہے کہ ’’سلوان مومیکا‘‘ نامی ایک 37 سالہ عراقی نژاد سویڈش شہری نے سٹاک ہوم میں گزشتہ بدھ کے روز اس شہر کی مرکزی مسجد کے سامنے قرآن حکیم کے ایک نسخے کو پھاڑ کر نذرآتش کر دیا تھا۔ اس مذموم واقعے پر عالم اسلام بالخصوص ایران میں شدید ردعمل سامنے آیا۔

سوئیڈن میں قرآن حکیم کی اہانت کا یہ واقعہ وہاں کی پولیس کی اجازت کے بعد پیش آیا۔ اس حرکت کے بعد عالم اسلام و جہان عرب میں شدید ردعمل سامنے آیا۔ جس پر تمام اسلامی دنیا نے اسلامو فوبیا کے ایسے اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ اسلامی ممالک میں ہزاروں افراد نے قرآن کریم کی اہانت کے اس واقعے پر مظاہرے کئے۔

ایران میں سینکڑوں افراد نے کتاب مقدس کی توہین پر سوئیڈن کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا۔

نیز گزشتہ روز او آئی سی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں قرآن کریم اور پیغمبر اکرم (ص) کی مسلسل توہین کو روکنے کے لئے اجتماعی اقدامات اختیار کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button