اہم ترین خبریںایران

معقول اور منصفانہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، لاریجانی

اسنپ بیک، وعدہ خلافی اور مذاکرات پر حملے—ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا سخت ردعمل

شیعیت نیوز : ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک کی جانب سے ایسی کوئی تجویز پیش کی جائے جو ایران کے مفادات کی ضمانت دے اور منصفانہ ہو، تو تہران اس پر آمادگی ظاہر کرے گا۔ تاہم، ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرے گا۔

ایرانی چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سلامتی کے مسائل کا حل اور اقتصادی اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں چیمبر اور قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ کے درمیان ایک مستقل رابطہ قائم کیا جائے تاکہ نجی شعبے کی آراء پالیسی سازی میں شامل کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی جانب رواں الصمود فلوٹیلا—کیا اسرائیلی دھمکیاں عالمی بحری مہم کو روک پائیں گی؟

انہوں نے اسنپ بیک میکانزم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے مذاکرات کے تمام ممکنہ راستے اختیار کیے، لیکن مغربی ممالک نے وعدہ خلافی اور رکاوٹیں پیدا کیں۔ چنانچہ فرانسیسی حکام نے ایٹمی ایجنسی کے ذریعے پیغام دیا کہ اگر ایران مخصوص شرائط پر آمادہ ہوجائے تو اسنپ بیک کی درخواست واپس لے لی جائے گی۔ ایران نے شرائط پوری کیں، لیکن وعدہ وفا نہ ہوا۔

لاریجانی نے مزید بتایا کہ یورپی اور روسی تجاویز کو ایران نے احتیاط کے ساتھ قبول کیا، لیکن چھ ماہ کی مہلت کے باوجود مغربی فریقوں نے پھر بھی اسنپ بیک فعال کرنے پر زور دیا۔

لاریجانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے، لیکن مغربی ممالک نے نہ صرف وعدہ خلافی کی بلکہ مذاکرات کے دوران بھی حملے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران معقول اور منصفانہ تجویز کو قبول کرے گا، لیکن قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button