پاکستان–سعودی دفاعی معاہدہ میں مزید چھ خلیجی مملک بھی شامل ہوں گے، سلمان غنی کا دعویٰ
شیعیت نیوز : سینیئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونیوالے دفاعی معاہدے کا دائرہ کار چھ ملکوں تک وسیع ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں سعودی عرب کی پوزیشن لیڈر کی ہے اور اس کا فیصلہ ہی رخ متعین کرتا ہے۔ دفاعی معاہدہ بظاہر تو پاکستان اور سعودی عرب کا ہے، مگر اطلاعات ہیں یہ خلیج کے چھ ملکوں تک وسیع ہو گا اور یہ سلسلہ ایک بلاک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی طاقتوں کے لیے بھی اس معاہدے کو اہم قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دروازے پر پاکستان کی عسکری دستک ہضم ہو پائیگی یہ دیکھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا اقوام متحدہ مین ایران کے حق میں بڑا مؤقف
ادھر ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان کے لیے شر میں سے خیر نکلی ہے، پہلگام واقعہ پاکستان کو پھنسانے کے لیے تھا، لیکن اب اس وقت نریندر مودی اور ان کے بھارت کی حالت دیکھ لیں، قطر پر اسرائیلی حملہ بھی بڑا شر تھا، در اصل یہ عرب ممالک کے لیے ایک پیغام تھا، ان دونوں واقعات سے پاکستان کا بڑا کردار سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بات باور کروائی کہ اسرائیل کی اس حرکت پر اس کو جوابدہ ٹھہرانا ہے اور سلامتی کونسل میں سے اسرائیل کی رکنیت ختم کرانے کی کوشش کرنی چاہیے۔







