پاکستان کی سابق سفیر نے مغرب کی ایران دشمن پالیسی کو ’’غنڈہ گردی‘‘ قرار دے دیا
شیعیت نیوز : ملیحہ لودھی نے اتوار کو اسلام آباد میں ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مخالفت سے ثابت ہوتا ہے کہ مغربی محاذ نے سفارتکاری پر دباؤ کو ترجیح دیا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی اسی راستے پر گامزن ہیں۔
ملیحہ لودھی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپی فریقوں کے اندر خودمختاری و آزادی عمل نہیں ہے۔ وہ صرف ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ سے ہٹ کر کام کرتے ہیں، جبکہ درحقیقت واشنگٹن کے اہداف پر عمل پیرا ہیں۔
امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر نے ٹرمپ حکومت کے رویّے کو غنڈہ گردی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اس صورت حال میں بلاشرط مذاکرات ہی واحد راستہ ہے، لیکن امریکی پابندیوں میں شدت مسلسل رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں کو غنڈہ گردی سے مذاکرات کی میز پر نہیں لایا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور آذربائیجان کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل انیس ستمبر کو سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے لیے جنوبی کوریا کی پیش کردہ قرارداد کو منظور نہ کرا سکی۔







