ایران

علامہ اشفاق وحیدی کا عالمی اسلامی کونسل کی تجویز—کیا امت مسلمہ ایک نئے موڑ پر ہے؟

فرقہ واریت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عادلانہ نظام کی ضرورت پر زور

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: جن خطوں میں بے روزگاری، مہنگائی اور فرقہ واریت روزبروز پروان چڑھ رہی ہے، اس کی وجہ عادلانہ نظام کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا: انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام سے معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ قرآن اور دینِ مبین نے ایسے نظام سے براءت کا واضح پیغام دیا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ عالمِ اسلام کے حکمران بین الاقوامی سطح پر ایک اسلامی کونسل تشکیل دیں جو آزادانہ پالیسیاں مرتب کر کے دنیا کو امن کا پیغام دیں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ آملی لاریجانی کا اسرائیل کو واشنگٹن کا پالتو جانور قرار دینے والا بیان

رہنما شیعہ علماء کونسل نے مزید کہا: بعض ممالک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا خوش آئند ہے، اس سے خطے میں امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اسی طرح دہشتگردی و فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر اقدام ثابت ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button