اہم ترین خبریںایران

ایرانی صدر کا عالمی فورم پر حقانیت کے دفاع کا اعلان

مسعود پزشکیان کا غزہ میں انسانی بحران پر شدید ردعمل، مغربی ممالک کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے

شیعیت نیوز : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ کچھ طاقتیں اپنے وسائل کا استعمال انسانی جانوں کو برباد کرنے کے لیے بہت ظالمانہ اور غیر انسانی انداز میں کرتی ہیں۔ انسانی فطرت کے حامل شخص کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ غزہ کے بچے بھوک، ادویات کی کمی اور علاج کی سہولیات نہ ہونے کے باعث مر رہے ہیں، اور اسرائیل ہر روز فلسطینی علاقوں پر بمباری کرتا ہے، جبکہ بعض مغربی ممالک کھلے عام اس کی حمایت اور اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔

پزشکیان نے سوال کیا کہ بین الاقوامی ادارے اور وہاں موجود لوگ ان رویوں پر کیسے ردعمل دیں گے، اور کیا اس “ہم آہنگی” کا مطلب یہ ہے کہ دوسروں کو قتل کرکے اپنی مرضی مسلط کی جائے؟ انہوں نے واضح کیا کہ ہر انسان، کسی بھی قومیت، نسل یا عقیدے سے تعلق رکھے، زندگی کا حق رکھتا ہے اور اسے اللہ کے نعمتوں سے مستفید ہونے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا شہید سلیمانی سیٹلائٹ پروگرام

صدر نے کہا کہ اس دورے میں ایران اپنے موقف کو حق، عدالت، انسانیت اور امن کے اصولوں کی بنیاد پر پیش کرے گا، اور تمام مواقع پر عالمی برادری کے سامنے حقانیت کا دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم آہنگی کا مطلب صرف اسرائیل کا تحفظ نہیں، بلکہ تمام انسانوں کی زندگی اور سلامتی کی حفاظت ہے۔

پزشکیان نے مزید کہا کہ یہ موقع نہایت اہم ہے کہ ایران اپنے موقف کو ببانگ دہل پیش کرے اور عالمی فورم پر حقیقت واضح کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button