ایران کا شہید سلیمانی سیٹلائٹ پروگرام
وزیر مواصلات ستار ہاشمی کا اعلان: رواں سال متعدد سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ستار ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت رواں ایرانی سال کے دوران کئی سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ یہ سیٹلائٹس "شہید سلیمانی” سیٹلائٹ سیریز سے تعلق رکھتے ہیں۔ رواں سال اس نظام کے تحت کئی ہلکے سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے۔ یہ نظام بتدریج تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لکسمبرگ اور مالٹا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا
ہاشمی نے مزید کہا کہ ان سیٹلائٹس کے مختلف اجزاء کی تیاری جاری ہے، اور خلائی تحقیقاتی ادارہ اس منصوبے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ سیٹلائٹس کی لانچنگ ملکی و غیر ملکی لانچرز کے ذریعے انجام دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی توجہ سیٹلائٹس کی لانچنگ اور عوام کو مؤثر خدمات کی فراہمی پر مرکوز ہے۔