ایران

بعض مغربی ممالک میں قرآن کی توہین کیساتھ کھلی مخالفت امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے سویڈن اور بعض مغربی ممالک میں قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ ان حالات میں قرآن کریم کی توہین اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف موثر انداز میں احتجاج کرے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے ہم منصب عبدالمجید تبون سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون پایا جاتا ہے، جنرل رادن

انہوں نے کہا کہ نے الجزائر کی حکومت اور عوام کو عید قربان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک کی جانب سے قرآن کریم کی توہین اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف موثر صدائے احتجاج بلند کرنا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔

صدر رئیسی نے سویڈن اور بعض مغربی ممالک میں قرآن کریم اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور فلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں قرآن کریم کی توہین اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف موثر انداز میں احتجاج کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کی وجہ سے اس ملک میں نئے سفیر نہیں بھیجے گا

صدر مملکت نے کہا کہ ایران کی پالیسی یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے ساتھ روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔ امید ہے کہ ایران اور الجزائر بھی تجارت اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں۔

اس موقع پر الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ایرانی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ الجزائر اسلامی تشخص اور ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button