اہم ترین خبریںمشرق وسطی

اسرائیل کا شام پر پھر حملہ، دفاعی یونٹ نے اکثر میزائل مار گرائے

شیعیت نیوز: ناجائز صیہونی حکومت نے ہفتے اور پیر کی درمیانی شب شام کے متعدد علاقوں کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر شام کے دفاعی یونٹ نے متحرک ہوا اور اکثر میزائلوں کو ہوا میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ناجائز صیہونی حکومت نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شام کے بعض مرکزی علاقوں منجملہ حماہ صوبے کے مغربی علاقے اور حماہ شہر پر ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا۔

شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران داغے گئے اکثر صیہونی میزائلوں کو اس کے دفاعی یونٹ نے ہوا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلوی عیسائی علماء کی بشار اسد سے ملاقات ، شام کے خلاف پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا

رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشت گردوں نے مذکورہ جارحیت کے لئے غیر قانونی طور پر لبنان کے دارالحکومت بیروت کی مشرقی فضاؤں کا استعمال کیا۔

مقامی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ صیہونی حملے کے بعد حماہ صوبے کے مغربی علاقے اور حماہ شہر میں نصب میزائل دفاعی سسٹم فعال ہوئے اور انہوں نے صیہونی میزائلوں کا ہوا میں شکار کیا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے داغے گئے میزائلوں نے صیہونی جنگی طیاروں کا مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں تک پیچھا کیا جبکہ بعض ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے رہط شہر کے اندر شام کے دفاعی میزائل کے ٹکڑوں کی تصویریں بھی جاری کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ناجائز صیہونی حکومت تمام تر بین الاقوامی ضابطوں کو نظر انداز کرتے ہوئے شام میں اپنی دہشت گردی کا سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری رکھے ہوئے ہے جس میں گزشتہ برسوں کے دوران اُس وقت شدت آ گئی تھی جب شام کو عالمی سامراج کی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button