مشرق وسطی

آسٹریلوی عیسائی علماء کی بشار اسد سے ملاقات ، شام کے خلاف پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا

شیعیت نیوز: آسٹریلوی عیسائی سکالرز نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات میں شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے مسیحی برادری کی کوششوں پر زور دیا۔

شام کے صدر بشار الاسد نے اتوار کے روز عیسائی گرجا گھروں کے سربراہان کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں آرمینیائی کیتھولک چرچ، آرمینیائی آرتھوڈوکس چرچ اور آسٹریلین آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی اعظم عمان نے سویڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات میں آسٹریلوی عیسائی مذہبی سکالرز نے آسٹریلیا اور دنیا کے دیگر ممالک میں اخلاقی مباحثے میں کلیساؤں کے کردار کے ساتھ ساتھ شام کو درپیش سیاسی اور اقتصادی جنگ کے بعد اس کے زاویوں اور حکمت عملی اور اس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

بشپس نے شامی کمیونٹی اور آسٹریلیا میں رہنے والی باقی عرب کمیونٹیز کو بیرونی ممالک میں خاندانی اقدار، شناخت اور وطن سے تعلق کے بارے میں پرچار اور فروغ دینے کے موضوع پر وضاحتیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 26ویں یومِ تاسیس کو تجدیدِ عہد کے دن کے طور پر منائیں،علامہ ساجد نقوی

آسٹریلوی عیسائی علماء نے شام کے معاشرے پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جنگ ​​کے تباہ کن اثرات اور شام کے اقتصادی اور سماجی ڈھانچے پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں پر بھی زور دیا۔

گزشتہ روز کے دوران عیسائی بشپس نے صوبہ حلب سمیت شامی شہروں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button