مقبوضہ فلسطین

ٹریفک حادثے میں فلسطینی وزیر قدری ابوبکر سمیت تین افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے محروسین اور سابق قیدیوں کے امورکے وزیر قدری ابوبکر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ہفتے کے روز ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اس حادثے میں دو اور فلسطینی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ قدری ابوبکر جنوری 1953 میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 2019 سے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر تھے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے قدری ابوبکر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ اور فلسطینی عوام سے بھی تعزیت کی ہے۔

انھوں نے قدری ابوبکر کے ’’قابل احترام اور حب الوطنی کے کام‘‘کی تعریف کی اورکہا کہ انھوں نے ہمیشہ ’’فلسطینی نصب العین کا دفاع‘‘کیا۔

طبی ذرائع کے مطابق حادثے میں فوت ہونے والے سابق اسیر باسم صوان ہیں جو اماتین کی ایک مسجد کے موذن تھے۔ وہ اپنی اہلیہ سمیت اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔

دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی وزیر کی حادثے میں ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں نے اسرائیل کے ڈرون طیارے کو مار گرایا

دوسری جانب یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے گاؤں التوانہ میں زرعی فصلوں کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔

آباد کاری مخالف کارکن اسامہ مخامرہ نے بتایا کہ شہریوں کی زمینوں پر تعمیر کردہ ’’خاوت ماعون‘‘ بستی کے آباد کاروں نے شہری فضل ربیعی کی ملکیتی 10 دونم سے زائد زمین کو آگ لگا دی، جس میں مختلف زرعی فصلیں لگائی گئی تھیں۔ مسافر یطا کے گاؤں التوانہ میں گندم، جو اور زیتون کے درخت آتش زدگی میں تباہ ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے اپنی بھیڑ بکریوں کو گاؤں میں شہریوں کی فصلوں پر چرانے کے لیے چھوڑا، جس کا مقصد انہیں تباہ کرنا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button