عراق

عراقی مقاومتی تنظیموں کی امریکہ کو آخری وارننگ

شیعیت نیوز: عراق میں امریکی جارحیت کے خلاف سرگرم مقاومتی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جارحیت کے مقابلے میں صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، مزید جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سومریہ نیوز نےخبر دی ہے کہ عراق میں مقاومتی تنظیموں کے درمیان ہماہنگی کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

مقاومتی تنظیمیں عراق میں سیکورٹی اور مفادات کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔

بیان میں امریکی فورسز کے خلاف حملوں میں کمی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ امریکی اڈوں اور فوجی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس کے ساتھ امریکی سفارت خانے کی طرف سے تخریبی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

عراقی حکومت اس حوالے سے کوششیں کررہی ہے لیکن مقاومتی تنظیمیں امریکہ کو آخری فرصت دیتی ہیں۔ ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے۔ اس کے بعد شدید ردعمل ظاہر ہوگا۔

اس سے پہلے عراقی سیکورٹی امور کے ماہر عقیل الطائی نے کہا تھا کہ ملک میں امریکی فوج کی موجودگی واشنگٹن کے مفادات کا تحفظ اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج کا اسرائیل پر جوابی حملہ، میزائل گرنے پر صیہونیوں میں خوف و ہراس

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے بغداد، الانبار اور اربیل میں اپنے اڈے قائم کررکھے ہیں۔ ان اڈوں کو فوجی تربیت کے لئے نہیں بلکہ عراق کے اندر امریکی مفادات کے تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے۔ عراقی پارلیمنٹ میں جلد از جلد امریکی انخلاء کے حوالے سے دوبارہ بحث ہونا چاہئے۔

دوسری جانب داعش کے خاتمے کے باوجود اس دہشت گرد تنظیم کے کارندے بغداد، صلاح الدین، دیالی، الانبار، نینوا اور کرکوک وغیرہ میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ عراقی رضاکار فورس نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے شہر الشرقاط میں تکفیری عناصر کے خلاف خفیہ اداروں کی اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات اور عدالتی حکم کے مطابق حشد الشعبی کے جوانوں نے چھاپہ مارکر داعش کے دو مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ شہر کے مشکوک علاقوں میں مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button