سوئیڈن میں قرآن پاک جلائےجانے کےخلاف ایم ڈبلیو ایم کا کراچی میں احتجاج کا اعلان
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ مبشر حسن کی جانب سے جاری گئے اعلامیہ کے مطابق سوئیڈن میں قرآن سوزی کے خلاف 2 جولائی 2023ء بروز اتوار شام 5 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین قائد شہید کے پیروکاروں کی جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
ایم ڈبلیو ایم رہنما نے تمام مسلمانوں سے احتجاج میں شرکت کی گزارش کی ہے اور کہا ہے کہ اس افسوس ناک اور قابل مذمت اقدام کے خلاف امت مسلمہ بھرپور صدائے احتجاج بلند کرے۔







