اہم ترین خبریںپاکستان

عید الاضحیٰ کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ مقصود ڈومکی کی شہدائے کوئٹہ کے گھروں پر حاضری

جنہیں عشق اہل بیت کے جرم میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، وہ شہداء اور ان کا مشن آج بھی زندہ ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جنہیں عشق اہل بیت کے جرم میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، وہ شہداء اور ان کا مشن آج بھی زندہ ہے۔ ریاستی اداروں نے شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے عید سعید قربان کے موقع پر شہدائے ملت جعفریہ کے گھروں پر حاضر ہوکر انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ جنہیں عشق اہل بیت کے جرم میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، وہ شہداء اور ان کا مشن آج بھی زندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کراچی کے زیراہتمام عارفِ کامل مولانا آغا جعفر نقویؒ کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی اجتماع

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں، جو خود جل کر انسانیت کی محفل کو نور اور روشنی عطا کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین شہداء کے مشن اور پیغام کی محافظ جماعت ہے۔ شہدائے راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے ہزاروں شہداء کا خون ناحق ریاستی اداروں کی گردن پر قرض ہے۔ ریاستی اداروں نے شہداء کے مقدس لہو کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ قصاص میں حیات ہے کے قرآنی اصول پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ ہزاروں بے گناہ شہداء کے وارث آج بھی ریاستی اداروں سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button