یوم عرفہ ،سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیل ؑ کا روز شہادت، ملک بھرمیں دعائیہ و عزاداری کےاجتماعات کا انعقاد
شیعیت نیوز: 9 ذی الحجہ یوم عرفہ اور سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کے روز شہادت کی مناسبت سے ملک بھرمیںدعائیہ و عزاداری کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ۔کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ ، پشاور، سکردو ، گلگت، ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں دعائے عرفہ اور مجالس شہادت کے اجتماعات میں مومنین ومومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ اطاعت خداوندی اور تسلیم ورضا کی بے مثال یادگار ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
مختلف شیعہ تنظیمات مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماءکونسل، آئی ایس او، اصغریہ آرگنائزیشن سمیت مساجد وامام بارگاہوں کے منتظمین کی جانب سے منعقدہ اجتماعات میں دعائے عرفہ کی فضیلت واہمیت پرروشنی ڈالی گئی جبکہ مقررین نے سفیر امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیل ؑ کی مدینہ سے کوفہ آمد اور مظلومانہ شہادت پر مبنی ذکر مصائب بیان کیئے ۔







