ملک سے بے یقینی اور چپقلش کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعیت نیوز: معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے جبکہ افراتفری اور چقپلش کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہے، ہر طرف مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں مہینے میں دو دفعہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتیں بھی اپنے عروج پر ہیں لیکن حکمران ان کو کم کرنے یا عوام کو ریلیف دینے کو تیار نظر نہیں آتے۔
یہ بھی پڑھیں: ثناءخوانِ اہل بیتؑ شہید امجد صابری قوال کو ہم سے بچھڑے 7برس بیت گئے
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت اور ریاستی اداروں کو فوری اقدامات کرنے ہونگے تاکہ یہاں بسنے والے مظلوم عوام اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہونے والے ہو شربا اضافے کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا جائے جبکہ تاجر برادری اشیاء خورد و نوش اور گھریلوں زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کے دام مناسب رکھیں، اس وقت تاجر برادری خصوصاً چھوٹے تاجر اور محلے کے دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کرر ہے ہیں جو کہ بڑا ظلم ہے۔







