حج کےامور کی انجام دہی میں خوشنودی خدا کو مد نظر رکھا جائے،مولانا محمد علی نقوی
انہوں نے مزید کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں انہیں سعودی عرب میں قوانین کا احترام کرنا ہوگا تاکہ ملکی وقار بحال رہے

شیعیت نیوز: جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے تحت عازمین حج کی تربیتی نشست محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین مولانا محمد علی نقوی نے کہا کہ حج پر ایسے امور انجام دینے کی اشد ضرورت ہے جن سے خدا اور اس کا رسول (ص) راضی ہو، تمام امور کو سنجیدگی، ہوش اور عقلمندی سے انجام دیا جائے، حج امور کی انجام دہی میں خوشنودی خدا کو مد نظر رکھا جائے اور ہر اس چیز سے پرہیز کیا جائے جیسے جھوٹ، بددیانتی اور جو امور خدا کی ناراضگی کا سبب بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: الحمد اللہ ، فرزند پیغمبر اکرم ؐ امام مہدی آخر الزمان کا بدترین گستاخ احسن باکسر ملعون گرفتار
مولانا محمد علی نقوی نے مزید کہا کہ حج کی مسائل کیلئے خواتین اور مرد حضرات کے علیحد علیحدہ مسائل ہیں جن کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے لہٰذا ہمیں تمام امور خصوصاً واجبات، مستحبات اور سنتوں کے معیار کو پرکھ کر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حجاج اللہ کے مہمان ہیں انہیں سعودی عرب میں قوانین کا احترام کرنا ہوگا تاکہ ملکی وقار بحال رہے۔ تقریب میں خواتین اور مرد حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور حج امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔