الحمد اللہ ، فرزند پیغمبر اکرم ؐ امام مہدی آخر الزمان کا بدترین گستاخ احسن باکسر ملعون گرفتار

21 جون, 2023 14:08

شیعیت نیوز: الحمد اللہ ، فرزند پیغمبر اکرم ؐ امام مہدی آخر الزمان کا بدترین گستاخ احسن باکسر ملعون گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ احسن باکسر ملعون کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے وکیل لاہور ہائی کورٹ سید فخر حسنین رضوی نے سوشل میڈیا ذرائع پر بتایا ہے کہ الحمد اللہ ملعون احسن باکسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

غیرمصدقہ ذرائع کے مطابق ملعون احسن باکسر لاہور سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا آج اس کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، اس کے خلاف وحدت لیگل ونگ لاہور کی جانب سے سید فخر حسین رضوی ایڈوکیٹ ، اسدعباس ننقوی ایڈوکیٹ و دیگر نے تھانہ اچھرہ لاہور میں مقدمہ درج کروایا تھا ، بعد ازاں اتحاد امت فورم نے اس ملعون کی گرفتاری کے لیئے بھرپور آواز اٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں : تین سو پاکستانی شہریوں کی جانوں کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے جس پر انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں اتحادامت فورم کی جانب سے شیعہ علماء کونسل ، مجلس وحدت مسلمین وددیگر قومی ملی تنظیمات اور اداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس ملعون کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 23 جون بروز جمعہ تک کی ڈیڈ لائن دی تھی بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملعون احسن باکسر جس کا تعلق ناصبی فرقہ پرست جماعت تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا ونگ سے ہے اس نے رسول اکرم ؐ کے بارہویں جانشین وفرزند امام مہدی آخر الزمان ؑ کے خلاف ایسے گھٹیا، نازیبا اور فحش الفاظ ادا کیئے تھے جو کہ ناقابل بیان ہیں، اس گستاخی پر نا صرف شیعہ بلکہ لاکھوں اہل سنت نے دل بھی رنجیدہ ہوئے تھے۔ امید ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ملعون کو دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کے گستاخ ملعون آصف اشرف جلالی کی طرح رہا نہیں کریں گے بلکہ عبرت کا نشان بنائیں گے۔

3:14 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top