دنیا

کیوبا کا چین کے ساتھ مل کر مشترکہ فوجی چھاؤنی بنانے پر اتفاق

شیعیت نیوز: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور کیوبا کے درمیان مشترکہ فوجی چھاؤنی کے قیام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے جو کیوبا میں بنائی جائے گی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور کیوبا نے کیوبا کے اندر ایک مشترکہ فوجی چھاؤنی کے قیام پر اتفاق رائے کیا ہے اور اس سے چینی افواج امریکی سرزمین کے مزید نزدیک آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بشار الاسد کی حکومت رہنا اسرائیل کی اسٹریٹجک ناکامی ہے، امریکی تھنک ٹینک

رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے امریکی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ چین اور کیوبا کا یہ اقدام واشنگٹن کےلئے خطرے کی ایک گھنٹی ہے کیونکہ اس سے چین کی فوج اور انٹیلی جنس فلوریڈا کے ساحل سے صرف 100 میل کے فاصلے پر آ جائیں گی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پینگ نے چین کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امریکہ اور چین کے پائیدار تعلقات کی ضرورت ہے اور اس کا ساری دنیا پر اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہرگز کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے ہیں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکی مفادات کا احترام کرتا ہے اور امریکہ کو نہ چیلنج کر رہا ہے اور نہ اس کی جگہ لینا چاہتا ہے، اسی طرح سے امریکہ بھی چین، اس کے حقوق اور جائز مفادات کو نقصان مت پہنچائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن تائیوان کی علیحدگی اور خومختاری کی حمایت نہیں کرتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button