ہرگز کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے ہیں، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم ہرگز کبھی سعودی عرب کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے ہیں۔
یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی رات ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ اور متحد ممالک کے ساتھ تعاون خارجہ پالیسی میں حکومت کی پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ ایران تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔
ایرانی صدر نے بتایا کہ ہم تمام دوست اور متحد ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے درپے ہیں۔
انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے بیانات کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مصر کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ جس بات کے بعد مصر نے بھی باہمی تعاون کیلیے دلچسبی کا اعلان کیا اور سپریم لیڈر نے بھی اس تجویز کا استقبال کیا۔
انہوں نے چین کے دورے کے دوران شی جی پینگ نے ایران کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے سعودی عرب کی دلچسبی کا اعلان کیا اور میں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس مسئلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ سعودی عرب سے اختلافات ہیں لیکن ایران اور سعودی عرب کے درمیان کبھی دشمنی نہیں ہے۔ ہمیں دشمن کو اچھی طرح جاننا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید دو فلسطینی شہری شہید
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر صہیونی فورسز کی وحشیانہ کاروائی اور کم از کم چار فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر صہیونی فورسز کی وحشیانہ کاروائی اور کم از کم چار فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ناصر کنعانی نے مغربی کنارے اور غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں مخصوصا بچوں، عورتوں اور ضعیف العمر افراد پر غاصب صہیونی فورسز کے مظالم کو دہشت گردی کی واضح مثال قرار دیا۔
انہوں نے بے گناہ فلسطینیوں کے گھروں پر حملوں اور مکانات منہدم کرنے کو انسانی حقوق کی پامالی سے تعبیر کیا اور کہا کہ صہیونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کے خلاف فوری ایکشن لینا اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔