سعودی عرب

سعودی عرب اپنی شرائط سے کبھی پیچھے نہيں ہٹے گا

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے مقابلے اپنی شرائط سے پسپائی نہیں کریں گے۔

سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ریاض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف امریکہ سے اعلان کردہ اپنی کسی بھی شرط سے پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بعض عرب حکومتوں کے ساتھ صیہونی تعلقات کو معمول پر لانا کامیاب نہیں ہوگا، صدر رئیسی

سعودی عرب کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صیہونی چینل کو بتایا کہ تل ابیب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر ریاض کی ترجیح قومی سلامتی ہے۔

انہوں نے عبرانی زبان کے چینل ’’کان-11‘‘ کو بتایا کہ سعودی عرب کے لیے، ان دنوں ترجیح قومی سلامتی ہے، اس لیے سلامتی کی ضمانتیں، جدید ہتھیاروں کے سودے اور جوہری پروگرام جیسے مطالبات پیش کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے وفد کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا دورہ، رابطہ کمیٹی سےملاقات

ایک امریکی اہلکار نے 10 جون کو ’’اسرائیل ہیوم‘‘ اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب کی حکومت نے امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے چار پیشگی شرائط تجویز کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button