ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے ہم راجہ ناصر عباس جعفری پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں گے، آغا علی رضوی

19 جون, 2023 01:22

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ سید علی رضوی نے کہا شہدا ملت کی تکریم کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں اس وطن عزیز کی بنیادیں مظبوط رکھنے میں شہدا کا لہو شامل ہے۔ پاکستان کو تجربہ گاہ نا بنایا جائے، ملک میں جاری فسطائیت اور ظلم کو مسترد کرتے ہیں ، یہ جو سانحات ہوتے ہیں ہمارے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لئے ہوتے ہیں، شہداء نے استحکام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے جائز حقوق کیلئےہر جگہ آواز بلند کرتے رہیں گے، ہم اصولی سیاست سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے،  کاظم میثم

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے ہمارے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ دو، ہم کبھی کسی لالچ یا خوف سے اپنی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے والے، ہمارے لئے عمران خان کا وطن کی خاطر دیا گیا نظریہ اہم ہے، ہم شخصیت پرستی کا شکار نہیں ہم اصولوں اور نظریات کی سیاست پر ایمان رکھتے ہیں۔ جو بھی ملت کے حقوق کی بات کرتا ہے اسے لاپتہ کر دیا جاتا ہے،ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے ہم راجہ ناصر عباس جعفری پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں گے۔

 

8:01 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top