امریکی شہری نے 3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کرکے گولی مار دی

18 جون, 2023 06:05

شیعیت نیوز: امریکہ کی ریاست اوہائیو میں باپ نے اپنے 3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کر کے گولی مار کر قتل کردیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی ماہ سے یہ واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم چیڈ ڈورمین کے خلاف مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔ مرنے والے بچوں کی عمر 3 ،4 اور 7 سال تھی۔

رپورٹس کے مطابق ملزم کے ایک بچے نے پڑوس کے گھر میں بھاگنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن ملزم اسے ڈھونڈ کر لایا اور لائن میں کھڑا کر کے گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں : شام، ترکی کے زیر کنٹرول جیل سے داعش کے 25 دہشت گرد فرار

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے بچوں کی ماں بھی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد والد اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا جہاں حکام کے سامنے اس نے اعتراف کیا کہ بچوں کو صحن میں کھڑا کر کے ان پر فائرنگ کی اور کہا کہ وہ کئی مہینوں سے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس قتل کے پیچھے اصلی وجہ کا ابھی فی الحال پتا نہیں چل سکا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی ٹیکساس ریاست کے پین ہینڈل نامی شہر حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے خطرناک طوفان اور بارشوں سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے پین ہینڈل نامی چھ لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل شہر میں مسلسل دوسرے روز شدید طوفان، بارشوں اور تیز ہواؤں سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

7:24 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top