اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

 لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرکراچی ائیرپورٹ سے گرفتار

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

شیعیت نیوز: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصرعباس کا یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں درجنوں پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس اور تعزیت

ملزم نے متعدد افراد کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا بھجوایا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا اور اس کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button