عید الاضحی سے قبل ہی محرم الحرام کے انتظامات کو مکمل کیا جائے، انجینئرسخاوت علی

18 جون, 2023 01:16

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی نے کہا ہے کہ عید الاضحی سے قبل ہی محرم الحرام کے انتظامات کو مکمل کیا جائے اور ٹینڈر جاری کیے جائیں تاکہ بروقت ان کی تکمیل ہو سکے، حکومتی سطح پر متعلقہ اداروں کو بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کلرکہار بس حادثے اورمسافروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

انہوں نے کہا کہ جن روٹس کے مسائل ہیں انہیں فی الفور حل کیاجائے، جن روٹس پر سیوریج اور گیس پائپ لائن کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے اس کی فوری مرمت کی جائے۔ تاکہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

7:27 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top