ایم ڈبلیو ایم نے میئر کراچی کے انتخابی عمل کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیدیا

17 جون, 2023 18:52

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کراچی میں مئیر کے انتخابی عمل پر کہا ہے کہ ہم عوامی مینڈیٹ کی توہین کی مذمت کرتے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی نے میئر کے انتخاب میں آمرانہ کردار ادا کیا، جمہوریت کی چیمپئین سیاسی جماعت نے جمہوری رائے کو تسلیم نہیں کیا۔ دھونس دھاندلی اور لوگوں کو ووٹ دینے سے روکا جائے گا تو غیر جمہوری عمل بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نامور کرکٹ اسٹار، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا اہل بیت اطہارؑ سے عشق و محبت کا انوکھا انداز

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل میں لوگوں کو جب تک یہ یقین نہیں ہوگا کہ ہم جسے ووٹ دیں گے ووٹ اسی کا نکلے گا اور جسے ووٹ دینا چاہیں گے ہمیں اپنی رائے کے اظہار میں آزادی ہو گی تو یہ جمہوریت ہے بصورت دیگر یہ بظاہر تو جمہوریت ہے لیکن یہ آمریت ہے۔ منتخب افراد نے ایک غیر منتخب فرد کو میئر بنایا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمہوری عمل کی پاسداری کرتے ہوئے غیر منتخب افراد کو امیدواروں میں شامل نہ کیا جائے۔

7:25 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top